سٹار نیوز ایجنسی
واشنگٹن (امریکہ): امریکی صدر براک حسین اوباما نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔واشنگٹن میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت خطے میں امن کے قیام کے لیے آپس کے تنازعات مل بیٹھ کر حل کریں۔دونوں ممالک میں ترقی کا عمل تیز ہونا چاہئے۔پاک بھارت تنازعات کے حل کی ذمے داری امریکا پر عائد نہیں ہوتی۔ صدر اوباما نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کررہی ہے،جو قابل تحسین ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مل کر معیشت سمیت دیگر شعبوں میں کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ من موہن کے ساتھ بات چیت مفید رہی۔عالمی ایٹمی عدم پھیلاوٴ میں بھارت امریکا سے تعاون کرے گا۔بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں صدر اوباما کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ من موہن نے امید ظاہر کی کہ دہشتگردی کے خلاف بھارت امریکا تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے لیے بھی امریکا کی کوششوں میں ساتھ دیں گے۔

एक नज़र

कैमरे की नज़र से...

Loading...

ई-अख़बार

Like On Facebook

Blog

  • दोस्तों और जान-पहचान वालों में क्या फ़र्क़ होता है... - एक सवाल अकसर पूछा जाता है, दोस्तों और जान-पहचान वालों में क्या फ़र्क़ होता है...? अमूमन लोग इसका जवाब भी जानते हैं... कई बार हम जानते हैं, और समझते भी हैं, ...
  • दस बीबियों की कहानी - *बिस्मिल्लाहिर्रहमानिर्रहीम* कहते हैं, ये एक मौजज़ा है कि कोई कैसी ही तकलीफ़ में हो, तो नीयत करे कि मेरी मुश्किल ख़त्म होने पर दस बीबियों की कहानी सुनूंगी, त...
  • राहुल ! संघर्ष करो - *फ़िरदौस ख़ान* जीत और हार, धूप और छांव की तरह हुआ करती हैं. वक़्त कभी एक जैसा नहीं रहता. देश पर हुकूमत करने वाली कांग्रेस बेशक आज गर्दिश में है, लेकिन इसके ...

एक झलक

Search

Subscribe via email

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

इसमें शामिल ज़्यादातर तस्वीरें गूगल से साभार ली गई हैं