سٹار نیوز ایجنسی
مکہ مکرمہ ( سودی عربیہ): حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرنے کے بعد عازمین مزدلفہ روانہ ہوگئے۔مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے خطبہء حج میں کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے امت مسلمہ کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا جارہا ہے، مسلم امہ دہشت گردی سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے۔ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو سچی بات کہنے کا حکم دیا ہے۔ دشمن مسلمانوں کو اخلاقی اعتبار سے پست کرنا چاہتا ہے۔مسلمانوں کو اسلام سے دور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ غیر مسلموں کے مقابلے میں اتحاد و اتفاق سے کام لیں۔ مستقبل اسلام کی عظمت کا ہے،انسانی حقوق پامال کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام امن کا ضامن ہے۔مفتی اعظم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو سمجھ کر اتفاق رائے پیدا کرنے میں مسلمانوں کی بھلائی ہے۔ دنیا کو اس وقت دہشت گردی کا چیلنج درپیش ہے۔ دہشت گردی سے امت کے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔امت مسلمہ دہشت گردی سے کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔امت کی یکجہتی کے لئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔ میڈیا تعصب اور نفرت سے دور رہ کر اسلام کی خدمت کرے۔موجودہ حالات میں میڈیا پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔عازمین نے ظہر اور عصر کی نمازیں مسجد نمرہ میں ایک ساتھ ادا کیں۔ مزدلفہ میں عازمین رات کھلے آسمان تلے بسر کریں گے۔ وہ جمعہ کو رمی کے بعد جانوروں کی قربانی کریں گے، بال کٹوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔ اس کے بعد حجاج واپس مکہ المکرمہ پہنچیں گے۔ طواف زیارت کے بعد حجاج کرام دوبارہ منیٰ جائیں گے اور حج کے دیگر ارکان ادا کریں گے۔جمعرات کی صبح نماز فجر کے بعد کعبہ کو غسل دیا گیا۔ سعودی شاہی خاندان اور کابینہ کے ارکان نے کعبتہْ اللہ کو غسل دیااور غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا۔ ہر سال نو ذوالحج کو کعبتہ اللہ کا غلاف تبدیل کیا جاتا ہے۔ یہ چھ سو ستر کلوگرام خالص سفید ریشم سے تیار کیا جاتا ہے جس پر بعد میں کالا رنگ چڑھایا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو کِشوہ بھی کہا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے سورة اخلاص اور چھ قرانی آیات تحریر ہوتی ہیں۔ غلاف کعبہ پر ایک سو پچاس کلوگرام سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے ۔اس کی تیاری پر ایک کروڑ ستر لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔ بدھ سے شروع ہونے والے پانچ روزہ ایام حج اتوار کو مکمل ہو جائیں گے۔

एक नज़र

कैमरे की नज़र से...

Loading...

ई-अख़बार

Like On Facebook

Blog

  • दोस्तों और जान-पहचान वालों में क्या फ़र्क़ होता है... - एक सवाल अकसर पूछा जाता है, दोस्तों और जान-पहचान वालों में क्या फ़र्क़ होता है...? अमूमन लोग इसका जवाब भी जानते हैं... कई बार हम जानते हैं, और समझते भी हैं, ...
  • दस बीबियों की कहानी - *बिस्मिल्लाहिर्रहमानिर्रहीम* कहते हैं, ये एक मौजज़ा है कि कोई कैसी ही तकलीफ़ में हो, तो नीयत करे कि मेरी मुश्किल ख़त्म होने पर दस बीबियों की कहानी सुनूंगी, त...
  • राहुल ! संघर्ष करो - *फ़िरदौस ख़ान* जीत और हार, धूप और छांव की तरह हुआ करती हैं. वक़्त कभी एक जैसा नहीं रहता. देश पर हुकूमत करने वाली कांग्रेस बेशक आज गर्दिश में है, लेकिन इसके ...

एक झलक

Search

Subscribe via email

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

इसमें शामिल ज़्यादातर तस्वीरें गूगल से साभार ली गई हैं